• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 171964

    عنوان: بیت الخلاء سے متصل غسل خانہ كی چھینٹوں كا حكم

    سوال: جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آج کل کے دور میں باتھروم اور غسل خانہ ایک ساتھ ہوتے ہیں، تو سوال آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ ہم ایسے غزل خانے میں بیٹھ کر وضو کرے جہاں باتھروم بھی ساتھ ہی ہو تو اب اگر ہم پٹلے پر بیٹھ کر وضو کریں اور وضو سے جو پانی زمین پر گرے اس کہ چہینٹیں اگر ہمارے کپڑوں پر جا تو کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ برائے مہربانی اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں اور قرآن و حدیث کا حوالہ بہی پیش کریں ۔ خیرا کثیرا ۔

    جواب نمبر: 171964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1220-1037/H=11/1440

    باتھ روم اگر غسل خانہ سے متصل ہے تو اس کی وجہ سے غسل خانہ کی زمین پر ناپاک ہونے کا حکم نہیں ہے پس اگر نجاست وغیرہ زمین پر نہیں اور غسل خانہ کی پاک صاف زمین پر پانی پڑنے کی وجہ سے چھینٹیں جسم یا کپڑے پر وضوء کرنے میں آلگیں تو اس کی وجہ سے جسم یا کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند