• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 171097

    عنوان: ستر کھلا ہونے کی حالت میں وضو کا حکم

    سوال: حضرت میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا وضو بناتے وقت ستر کا چھپا ہونا ضروری ہے ۔ یا اگر کوئی شخص انڈر ویئر پہنے ہو اور وضو کرنا چاہیے تو کیا وہ وضو کر سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 171097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:826-685/N=10/1440

    وضو یا غسل کے وقت ستر کا چھپا ہونا ضروری نہیں، اگر کسی نے صرف انڈرویئر پہنے ہوئے وضو کیا تو وضو ہوجائے گا؛ البتہ بلاضرورت ستر کھلا رکھنا اچھا نہیں اگرچہ کسی غیر کی نظر نہ پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند