• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 170832

    عنوان: كیا ہمبستری كے فوراً بعد غسل كرنا ضروری ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر سونے کے فورا بعد احتلام ھو جا ئے یا بیوی سے ہمبستری کرے تو غسل اس وقت ہی کرنا لازم ہے یا صبح آرام سے کرسکتا ہے؟ 2 / جن کپڑوں میں احتلام ہو وہ کپڑے اس وقت ہی دھونے چاہئے یا بعد میں آرام سے دھوسکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 170832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:871-759/sd=11/1440

    (۱) اسی وقت لازم نہیں ہے، صبح فجر سے پہلے غسل کرسکتے ہیں۔

    (۲) کپڑوں کا دھونا بھی اسی وقت لازم نہیں ہے، بعد میں دھو سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند