• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 170212

    عنوان: کیا غسل کے دوران شرمگاہ دیکھنے یا چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ اورکیا اس صورت میں دوبارہ غسل کرنا ہوگا؟

    سوال: کیا غسل کے دوران شرم گاہ کو دیکھنے یا چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اگرٹوٹ جاتا ہے تو کیا پھر دوبارا غسل کرنا ہے ؟

    جواب نمبر: 170212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:774-660/N=9/1440

    (۱، ۲): غسل کے دوران یا غسل کے بعد محض شرمگاہ کو دیکھنے یا چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا؛ لہٰذا ایسی صورت میں نہ دوبارہ غسل کی ضرورت ہے اور نہ وضو کی؛ البتہ اگر پیشاب کا قطرہ آگیا یا مذی آگئی تو وضو ٹوٹ جائے گا اور اگر شہوت کے ساتھ منی نکل آئی تو غسل دوبارہ کرنا پڑے گا کذا في عامة کتب الفقہ والفتاوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند