• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 169325

    عنوان: نماز میں ریاح کا تنگ کرنا

    سوال: میں پانچوں وقت تازہ وضو کر کے نماذ ادا کرتا ہوں مگر مجھے باد اکثر تنگ کرتا ہے خصوصاً جب میں رکوع اور سجدے میں چلا جاتا ہوں علاج بھی کروایا لیکن افاقہ نہیں ہوتا ہے،کیا میری نماز درست ہوتی ہے قران وسنت کے مطابق میری رہنماء فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:645-539/N=7/1440 آپ علاج جاری رکھیں، اللہ تعالی آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔ اور نماز میں اگر ریاح کا خروج نہ ہو تو اس کے زور کرنے کے باوجود نماز ہوجائے گی۔ اور اگر کبھی ریاح خارج ہوگئی تو از سر نو نماز پڑھنی ہوگی یا اگر آپ کسی مقامی مفتی سے یا بہشتی زیور مدلل(۱۱: ۶۶- ۶۹، مطبوعہ: کتب خانہ اختری متصل مظاہر علوم، سہارن پور) میں پڑھ کر بنا کرنے کے مسائل سیکھ لیں اور ایسے موقع پر بنا کرلیا تو اس کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند