• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 168617

    عنوان: میسیج اور فون پر بات کرتے ہوئے گیلاپن محسوس کرنا

    سوال: سوال: میرا نکاح میرے چچا زاد سے ہوا ہے مگر ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے ، میں اپنے رشتے سے متعلق کچھ سوالات پوچھنا چاہتی ہوں 1۔ہم میسجز اور کال پر ہر طرح کی بات کرتے ہیں کبھی کبھی صرف کال یا میسج کرنے کے دوران مجھے wetness (گیلاپن)محسوس ہوتی ہے اس کے با رے میں کیا حکم ہے ؟ 2۔رات کے وقت ہم کال پر بات کرتے ہیں اور اس میں وہ تما م باتیں ہوتی ہیں جو شوہر اور بیوی کے درمیان ہوتی ہیں اور ہم اسے محسوس کرتے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ اس دوران اگر wetness (گیلاپن)محسوس ہو تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیوں کے مجھے نہیں پتہ چلتا کہ یہ کس قسم کی نا پا کی ہے ، کیوں کہ مجھے نہیں پتا چلتا کہ یہ چیز مجھے سکون دے رہی ہے یا نہیں؟ 3۔ کیا شوہر کے کہنے پر میں اپنے private parts (مقام خاص)کو ہاتھ لگا سکتی ہوں جس سے شوہر کو سکون ملے ۔ برائے مہربانی ہدایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 655-564/H=06/1440

    (۱) اگر یہ گیلاپن مذی ہو اور شہوت و جوش کے ساتھ نکلنے والی منی نہ ہو تو اُس کی وجہ سے غسل واجب نہ ہوگا البتہ وضوء ٹوٹ جائے گا اور کپڑے اور جسم پر گیلاپن لگ گیا تو جسم و کپڑے کا وہ حصہ ناپاک ہو جائے گا۔

    (۲) چونکہ نکاح ہو چکا ہے اِس لئے کال پر بات کرلینے میں کوئی گناہ تو نہیں مگر کچھ مانع نہ ہو اور جلد از جلد رخصتی ہو جائے تو بہتر ہے۔

    (۳) اس کی بھی گنجائش ہے مگر اچھا وہی ہے کہ جو نمبر ۲/ کے تحت لکھ دیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند