عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 168610
جواب نمبر: 16861001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 610-543/M=06/1440
بدن کے جس حصے پر زخم ہے اگر اس کو دھونا نقصان دہ ہے تو صرف اس حصے پر مسح کرلے یعنی بھیگے ہوئے ہاتھ کو پھیر لے بقیہ حصے کو دھوئے، اس غسل سے نماز پڑھنا درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے فتوی نمبر: 3343 اور 3424 پڑھا۔ اس میں ایک سوال کا جواب مختلف ہے۔ یعنی سوال نمبر: 3424 میں جب ناپاک کپڑے واشنگ مشین میں دھوئے جاتے ہیں تو یہ پاک ہوجاتے ہیں کیوں کہ یہ پاک پانی میں بار بار دھوئے جاتے ہیں۔ لیکن سوال نمبر:3343 میں یہ مذکور ہے کہ یہ تین مرتبہ دھونے اورتین مرتبہ نچوڑنے سے پاک ہوں گے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کون سا جواب درست ہے؟
1976 مناظرحلال اور حرام: (۱)اگر مقتدی امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہے او رکسی وجہ سے مثلاً ہوا نکلنے کی وجہ سے اس مقتدی کا وضو ٹوٹ جاتا ہے تو وہ نماز کے دوران صف توڑ کر چلا جائے اور پھر سے نماز ادا کرے یا اس مقتدی کی نماز قبول ہوجائے گی؟ (۲)الحمد للہ میں دبئی میں کام کررہا ہوں یہاں ہماری کمپنی میں دوسرے ملک کے لوگ بھی (غیر مسلم مثلاً عیسائی ، ہندووغیرہ) کام کرتے ہیں جو کہ کچن میں چائے وغیرہ کے لیے وہی برتن استعمال کرتے ہیں جو کہ ہم استعمال کرتے ہیں، تو ایسی حالت میں وہی برتن استعمال کرنا کیسا ہے؟ (۳)مجھے یہاں ایک مشکل یہ پیش آرہی ہے کہ میرے کمرہ میں کچن نہیں ہے جس کی وجہ سے مجھے ریستوران میں کھانا کھانا پڑتا ہے۔ یہاں بھی طرح طرح کے لوگ (عیسائی، ہندو، پنجابی وغیرہ) وہی برتن استعمال کرتے ہیں پانی کا گلاس، کھانے کی پلیٹ وغیرہ۔ تو کیا میرے لیے ایسے ریستوران میں کھانا کھانا صحیح ہے، کیوں کہ یہاں سب جگہ ایسا ہی ہے؟
3686 مناظرکس طرح کے موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے؟ اس سلسلے میں صحیح بات کیا ہے، رہ نمائی فرمائیں۔
کیا بیوی کو برہنہ دیکھنے سے یا چھونے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟
6595 مناظرجس كپڑے پر منی لگ كر سوكھ گئی اس كپڑے سے دوسرا كپڑا لگ جائے تو كیا حكم ہے؟
3472 مناظر