• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 167740

    عنوان: غسل كے بعد دوبارہ وضوء كرنے كی ضرورت ہے یا نہیں؟

    سوال: غسل کرکے کپڑے پہننے کے بعد کیا ہم نماز پڑھ سکتے ہیں ، کیا ہمیں پھر سے کپڑے پہننے کے بعد وضو کرناپڑے گا؟

    جواب نمبر: 167740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 471-419/M=05/1440

    غسل اگر کامل اور صحیح طور پر کرکے کپڑے پہن لیا جائے اور اس کے بعد کوئی ناقض وضو چیز پیش نہ آئی ہو تو اسی غسل والی طہارت سے نماز پڑھ سکتے ہیں کپڑے پہننے کے بعد پھر سے وضو کرنے کی حاجت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند