عبادات - طہارت

syria

سوال # 167438

(1) میرا مسئلہ یہ ہے کہ پیشاب کے بعد شلوار باندھنے کے بیس منٹ بعد ایسا لگتاہے کہ قطرہ نکل رہاہے اور مجھے اکثر لگتاہے ، لیکن وہ کپڑوں پر ہونہیں ہے، اور اگر ہوبھی تو مجھے پتا نہیں چلتا، کیوں کہ شلوار ویسے آگے سے گیلی ہوتی ہے، میں کیا کروں ؟ میں نے نماز چھوڑ دی ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہاہے؟
(2) دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ احتلام ہونے کے بعد میں پاک ہوکے کپڑوں سے ناپاکی دور کرنے کے بعد پاک ہونے کے بعد احتلام والے کپڑے پہنوں؟ میری شلوار سے ایک منی والی بو آتی ہے ، میری نماز ہوجائے گی؟ میں شرعی طورپر پاک ہوں، لیکن وہ بو؟

Published on: Dec 29, 2018

جواب # 167438

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 429-382/H=04/1440



(۱) آپ ایک لنگی یا پاجامہ وغیرہ نماز کے لئے خاص کرلیں نماز سے آدھ پون گھنٹہ پہلے استنجاء کرلیا کریں تاکہ بیس پچیس منٹ میں قطرہ کے آنے پر اس کو دھوکر صاف کرکے فارغ ہو جائیں اور پھر پاک لنگی پاجامہ پہن کر وضوء کرکے نماز اداء کرلیا کریں نماز چھوڑنا جائز نہیں اور جو نمازیں چھوڑ دی ہیں ان کی بھی جلد از جلد قضاء کرلیا کریں۔



(۲) احتلام ہونے پر جتنے حصہ پر کپڑے میں منی لگی ہے اُس کو تین مرتبہ دھوکر منی زائل کردینے سے کپڑا پاک ہو جائے گا اور بہتر یہ ہے کہ صابون سے اچھی طرح دھولیا کریں تاکہ منی کی بو بھی زائل ہو جائے اور کپڑا ناپاک رہنے کا وسوسہ بھی منقطع ہو جائے اور غسل کرکے نماز اداء کرلیا کریں اور نماز کے لئے پاک لنگی یا پاجامہ خاص کرلیں اور اس کو پہن کر نماز پڑھ لیا کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات