• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 166870

    عنوان: تیمم کن چیزوں پر کیا جاسکتا ہے ؟

    سوال: تیمم کن چیزوں پر کیا جاسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 166870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 233-142/SN=3/1440

    زمین پر تیمم جائز ہے، اسی طرح تمام ان چیزوں پر تیمم جائز ہے جو مٹی کی قسم سے ہو جیسے ریت، پتھر، چونا ، ہڑتال ، سرمہ ، گیرو وغیرہ اور جو چیزیں مٹی کی قسم سے نہ ہوں ان پر تیمم جائز نہیں ہے، مثلاً سونا، چاندی، لوہا، لکڑی، کپڑا وغیرہ؛ ہاں اگر ان چیزوں پر گرد اور مٹی لگی ہو تو اِن پر بھی تیمم جائز ہے۔ ومنہا الصعید الطیب، یتیمم بطاہر من جنس الأرض۔ کذا في التبیین کل مایحترق فیصیر رماداً کالحطب والحشیش ونحوہما أو ماینطبع ویلین کالحدید والصفر والنحاس والزجاج وعین الذہب والفضة ونحوہا فلیس من جنس الأرض وما کان بخلاف ذلک فہو من جنسہا۔ کذا فی البدائع (ہندیہ: ۱/۲۶، ط: زکریا) نیز دیکھیں: بہشتی زیور (۱/۶۲، ط: لاہور) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند