عبادات - طہارت

Pakistan

سوال # 166634

کیا وضو کرنے کے بعد دعا مانگتے ہوئے آسمان کی طرف دیکھنا اور شہادت کی انگلی اٹھانا حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟

Published on: Nov 13, 2018

جواب # 166634

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 288-236/H=3/1440



وضو کے بعد دعا پڑھتے ہوئے آسمان کی طرف دیکھنے کی حدیث شریف میں صراحت ہے ، البتہ انگلی اٹھانے کی صراحت کتب حدیث میں نہیں ہے، لیکن بعض کتب فقہ میں اس کی صراحت ملتی ہے، اس لئے اس کی بھی گنجائش ہے، لیکن اس کو سنت یا ضروری نہ سمجھا جائے۔ حدثنا الحسین بن عیسی قال ثنا عبد اللہ بن یزید المقریٴ عن حیوة بن شریح عن أبي عقیل عن ابن عمہ عن عقبة بن عامر الجہني عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم ولم یذکر امر الرعایة قال عند قولہ فأحسن الوضوء ثم رفع نظرہ إلی السماء فقال وساق الحدیث بعنی حدیث معاویة (ابوداوٴد: ۱/۲۳، ط: اتحاد دیوبند) ذکر الغزنوي أنہ یشیر بسبّابتہ حین النظر إلی السماء ۔ حاشیة الطحطاوی، ص: ۷۷، ط: زکریا ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات