• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 166409

    عنوان: اگر کسی شخص پر غسل واجب ہو جائے تو کیا اس کے جسم کا پسینہ ناپاک ہو جائے گا؟

    سوال: اگر کسی شخص پر غسل واجب ہو جائے تو کیا اس کے جسم کا پسینہ ناپاک ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 166409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 211-178/M=2/1440

    جس شخص پر غسل واجب ہو جائے اس کے جسم سے نکلنے والا پسینہ پاک ہے بشرطیکہ اس کے ساتھ ظاہری نجاست شامل نہ ہو۔ فسوٴر آدمي مطلقا ولوجنباً ․․․․․․ طاہر ․․․․․ وحکم عرق کسوٴرہ (شامی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند