عبادات - طہارت

saudi arabia

سوال # 166295

شرع میں شرم نہیں،کسی خاتون کواستنجا کے وقت شرم گاہ پرپانی ڈالنے سے (shower سے ) اس وقت جب کے کوئی شرم و حیا کے مسائل وغیرہ پڑھے ہوں گد گدی سی محسوس ہوتی ہے اور لذّت حاصل ہوتی ہے اورعین لذّت کے وقت آگر پانی ہٹا دیں تو لذّت ختم ہو جاتی ہے لیکن وہ جان بوجھ کر نہیں ہٹاتیں،کیا یہ طریقہ صحیح ہے ؟اور کیا اس سے غسل فرض ہوتا ہے ؟

Published on: Oct 30, 2018

جواب # 166295

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:181-102/sd=2/1440



 محض لذت محسوس ہونے سے غسل فرض نہیں ہوتا ؛ البتہ قصدا سوچ کر لذت حاصل کرنا اچھا نہیں ہے ، نتیجة کسی بڑے گناہ میں مبتلا ہوجانے کا بھی اندیشہ ہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات