• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165911

    عنوان: کپڑے پر اگر ناپاکی لگ جائے تو اس کا دھونا ضروری ہے

    سوال: میں ایک اندھا آدمی ہوں اور میں جریان کا مریض بھی ہو ں جس سے میرے کپڑے پاک نہیں رہتے ہیں، میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں کسی سے کپڑے پاک کروا سکو ں تو اب میں نماز کے لئے کپڑے کس طرح سے پاک کرو ں یا کوئی اور پاکی کی شرط ہو تو بتائیں ۔ بڑی مہربانی ہوگی ۔

    جواب نمبر: 165911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 195-117/B=2/1440

    کپڑے پر اگر ناپاکی لگ جائے تو اس کا دھونا ضروری ہے؛ اس لئے آپ کے لئے بہتر یہ ہے کہ آپ انڈرویئر پہنیں تاکہ پاجامہ وغیرہ گندا نہ ہو پھر نماز کے وقت انڈرویئر اتار کر نماز پڑھ لیا کریں، یا دو تین کپڑے پاک رکھیں جو صرف نماز کے وقت پہنا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند