عبادات - طہارت

India

سوال # 165353

سوال ہے کہ کیا کنوے میں بلی یا کتے کاپیشاب گرجائے تو ایسی صورت میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ کنوے کا سائز ۳فٹ ہے ، پیشاب یا یا لیٹرنگ تھوڑا یا زیادہ اس کی وضاحت فرمائیں۔

Published on: Oct 21, 2018

جواب # 165353

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 48-44/D=2/1440



بلی یا کتے کا پیشاب یا لیٹرنگ تھوڑا گرے یا زیادہ، کنوے کا پورا پانی ناپاک ہو جائے گا اور اس صورت میں کنوے کا سارا پانی نکالا جائے گا۔ إذا وقعت نجاسة فی بئر دون القدر الکثیر أو مات فیہا حیوان دموي وانتفخ أو تفسخ ینزح کل ماء ہا بعد إخراجہ، شامی: ۱/۳۶۶، ط: زکریا ۔



جس کنویں کا سائز ۳/ فٹ ہے وہ دَہ دَردَہ نہیں ہے تھوڑی نجاست گرنے سے بھی اس کا پانی ناپاک ہو جائے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات