• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165149

    عنوان: تھوڑا سا خون تولیے پر لگ گیا كیا وہ ناپاك ہوگیا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اس دن میں زیر ناف کے بالوں کو صاف کر رہا تھا تو بلیڈ کی وجہ سے توڑا سا خون آیا تو پھر جب میں نے سب کچھ ختم کیا تو نہانے کے بعد خون مسلسل آنے کی وجہ سے تھوڑا سا خون میرے تولیے پر لگ گیا تو کیا میرا تولیہ پاک ہے یا ناپاک؟

    جواب نمبر: 165149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1554-1338/D=1/1440

    خون نجاست غلیظہ ہے اگر ہتھیلی کے گہرائی سے کم اس کا پھیلاوٴ ہے تو معاف ہے لیکن تولیہ ایسی چیز ہے جس سے بدن کے گیلے اور خشک حصہ کو پوچھا اور خشک کیا جاتا ہے لہٰذا اگر خون تولیہ میں لگا رہتا ہے تو گندگی جسم پر پھیلے گی لہٰذا بلاتاخیر تولیہ کے اس حصہ کو دھو لینا چاہئے جس میں خون لگا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند