• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165068

    عنوان: مقناطیسی سیاہی جو ووٹ ڈالنے كے وقت لگائی جاتی ہے وہ اگر ناخن سے نہ چھوٹے تو طہارت كا كیا حكم ہے؟

    سوال: میں نے ووٹ ڈالا تھا اور میرے انگوٹھے پر مقناطیسی سیاہی لگادی گئی تھی جو ناخن سے اب تک نہیں چھوٹ سکی تو آیا یہ نیل پالش کے حکم میں ہے یا مہندی کے حکم میں؟

    جواب نمبر: 165068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 2-18/M=1/1440

    اگر اسے چھڑانے کی پوری کوشش کرلی تھی لیکن نہیں چھوٹ سکی تو حرج کی وجہ سے وہ معاف ہے اسی حال میں وضو اور غسل درست ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند