• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165063

    عنوان: كیا ہتھیلی کی چوڑائی کے برابر پیشاب کے قطرہ کا پھیلاوٴ معاف ہے

    سوال: حضرت، مجھے پیشاب کا قطر ہ آتا ہے تو ایک بار جب اَنڈرویئر میں لگ جائے بہت تھوڑا ہی بس ایک بوند تو وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ لیکن اَنڈرویئر سوکھنے کے بعد پھر استنجاء کروں اور اَنڈرویئر گیلی ہو جائے تو اس حالت میں اَنڈرویئر پاک رہے گی یا نہیں؟ نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ میں بہت پریشان ہوں اس چیز کو لے کر براہ کرم پوری تفصیل سے بتائیں اس بیماری میں کب پاکی ہوتی ہے اور کس حد کے بعد کپڑا بدلنا ہے؟ کیونکہ میں بار بار کپڑا بدل نہیں سکتا۔ دھلنے کی پریشانی ہے، پانی کی دقت ہے۔

    جواب نمبر: 165063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 13-24/D=2/1440

    (۱) ہتھیلی کی چوڑائی کے برابر پیشاب کے قطرہ کا پھیلاوٴ معاف ہے پس پیشاب کا ایک دو قطرہ جس کا پھیلاوٴ ہتھیلی کی چوڑائی سے کم ہو انڈر ویئر پر گرنے کے بعد اگر اسے بغیر دھوئے وضو کرکے نماز پڑھ لی گئی تو نماز ہو جائے گی۔

    (۲) ہر مرتبہ انڈر ویئر دھونا یا کپڑا بدلنا ضروری نہیں ہاں جب قطرات کا پھیلاوٴ مذکورہ مقدار سے زائد ہو جائے تو پھر انڈر ویئر کے صرف اس حصے کو دھونا ضروری ہے جہاں پیشاب لگا ہے، پورا انڈر ویئر دھونا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند