• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 162852

    عنوان: قبرستان كی مٹی سے تیمم كرنا

    سوال: قبرستان پاک جگہ ہے یا ناپاک؟کیا قبرستان کی مٹی سے تیمم جائز ہے ؟ عورتوں کا قبرستان جانا کیوں منع ہے ؟

    جواب نمبر: 162852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1053-1145/B=1/1440

    جو قبرستان چالو ہے یعنی اس پر مردے برابر دفن ہوتے رہتے ہیں تو اس کی مٹی قابل اعتماد نہیں کیونکہ مردے گل کر مٹی ہوجاتے ہیں پھر وہ دوبارہ قبر کھدنے میں مٹی باہر کو آتی ہے اس لیے اس کے پاک ہونے پر کلی اعتماد نہیں ہوتا۔ اور تیمم کے لیے بہت ہی زیادہ پاک مٹی کا ہونا شرط ہے فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا․ اس لیے قبرستان کی مٹی سے تیمم نہ کرنا چاہیے۔ اور اگر قلب ماہیت کی وجہ سے میت کے خون پیپ کے اثرات ختم ہوگئے ہوں تو تیمم کرسکتے ہیں۔

    (۲) عورتوں میں صبر کم ہوتا ہے وہاں جاکر رونا چلانا شروع کردیتی ہیں اور اپنی جہالت کی وجہ سے طرح طرح کی بدعات ایجاد کرتی ہیں، اس لیے فائدے کے بجائے اور انھیں نقصان پہنچتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند