• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161152

    عنوان: غسل کے بعد مذی کے قطرے آنا

    سوال: امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے .. میرا سوال یہ ہے کہ " مباشرت کے بعد غسل کرنے کے دوران جو مزی کے قطرے نکلتے ہیں اور کبھی غسل کرنے کے بعد بھی نکلتے ہیں ان قطروں (مزی کے ) کے بارے میں کیا حکم ہے ؟اور کیا اس سے غسل نہیں ہو گا؟ شکریہ

    جواب نمبر: 161152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1076-939/L=8/1439

    اگر ہمبستری کے فوراً بعد غسل کیاجائے اور منی کے قطرے نکلیں تودوبارہ غسل کرنا ضروری ہوگا اور اگر آپ پیشاب کرلینے یا سوجانے یا کچھ دور چل لینے کے بعد غسل کرتے ہیں پھر منی کے قطرات نکلتے ہیں تو دوبارہ غسل کرنا ضروری نہ ہوگا۔

    ان المجامع إذا اغتسل قبل أن یبول او ینام ثم سال منہ بقیة المنی من غیر شہوةٍ بعید الاغتسال عندہما خلافاً لہ فلو خرج بقیة المنی بعد البول أو النوم أو المشي لایجب الغسل اجماعاً ۔ (البحرالرائق: ۱/۱۰۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند