• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160617

    عنوان: انڈرویر پر پیشاب لگ جائے تو طہارت کا طریقہ کیا ہے؟

    سوال: اگر پیشاب کا قطرہ انڈروئیر میں لگ جائے تو اسے پاک کیسے کیا جائے ؟ کیا صرف گیلا ہاتھ انڈروئیر اور اس بدن کے حصّے پر پھیر لینا کافی ہو گا یا دھونا پڑے گا؟ بعض اوقات قطرہ گرنے کے فوراً بعد دھونے کا موقع نہیں ملتا توکیا قطرہ سوکھ جانے کے بعد نماز ہو جائے گی یا دھونا ضروری ہوگا؟ اس صورت میں اوپر بتائے طریقے میں سے کیسے دھویا جائے ؟

    جواب نمبر: 160617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1037-890/L=8/1439

    انڈر ویئر کو پاک کرنے کے لیے موضع نجاست کو تین مرتبہ دھونا اور ہر مرتبہ نچوڑنا ضروری ہے ،نجاست کے اوپر سے گیلا ہاتھ پھیردینا کافی نہیں ،اسی طرح نجاست کا سوکھ جانا طہارت کے لیے کافی نہیں ؛البتہ اگر نجاست ایک درہم سے کم لگی ہو اور دھونے کا موقع نہ مل سکے اور اسی حالت میں نماز ادا کرلی جائے تو نماز ادا ہوجائے گی ؛لیکن موقع ملتے ہی دھولیا جائے ،ناپاک نہ چھوڑا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند