• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160336

    عنوان: مجھے قطرہ آنے کا ایسا مرض ہے کہ مجھے خودبھی اس کے نکلنے کا احساس نہیں ہوتا

    سوال: میں عمرہ پر جانا چاہتا ہوں لیکن مجھے قطرہ آنے کا ایسا مرض ہے کہ مجھے خودبھی اس کے نکلنے کا احساس نہیں ہوتا ۔ میں خود ایک مفتی ہوں لیکن ابھی تک میں اپنے اس مرض کا شرعی حکم نہیں سمجھ پایا ۔عام حالات میں تو میں انڈر وئیر پہنتا ہوں اور نماز کی وقت اسے اتار کر دوسرا کپڑا پہن کر نماز ادا کرتا ہوں ۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ جب میں عمرہ کرنے جاؤں گا تو حالت احرام میں ایسا کرنا(انڈروئیر پہن کر اس کے اندر ٹشو پیپر رکھنا) ممکن نہیں ۔اس حالت میں میں احلیل میں روئی بھی نہیں رکھ سکتا ۔تو شرعا کوئی گنجائش اور رخصت ہے جس پر میں حالت احرام میں عمل کرکے دقت اور حرج سے بچ سکوں ۔ نوٹ : مہربانی فرماکر جواب جلدی ارسال کریں کیونکہ مجھے عمرہ کا سفر کرنا ہے ۔

    جواب نمبر: 160336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:821-655/B=8/1439

    آپ شرعی معذور نہیں ہیں، عام حالات میں جس طرح آپ کرتے ہیں کرتے رہیں جب عمرہ کرنے جائیں تو احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھ لیں، اسی حالت میں طواف کریں اور صفا ومروہ کی سعی کریں، جب نماز کا وقت آئے تو لنگوٹ بدل کر استنجا کریں اور وضو کرکے نماز پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند