• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160194

    عنوان: جس کو صحبت کے بعد ۴،۵/ گھنٹے تک مذی آتی رہتی ہو تو وہ نماز کے لیے کیا کرے؟

    سوال: مجھے صحبت کرنے کے بعد ۴-۵ گھنٹے تک مذی آتی رہتی ہے ہم غسل تو کر لیتے ہیں لیکن نماز نہیں پڑھ پاتے ہیں پیشاب کرنے کے بعد قطرہ بھی گرتا ہے اس کو ہم ٹیشو پیپر لگا کر سکھا لیتے ہیں تو نماز کیسے پڑھیں؟

    جواب نمبر: 160194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:733-630/N=7/1439

    آپ جب بیوی سے صحبت کرنا چاہیں تو اس حساب سے صحبت کریں کہ نماز باجماعت تک مذی کا سلسلہ بند ہوجائے ،مثلاً رات ۱، ۲/ بجے صحبت سے فارغ ہوجائیں اور اگر کبھی دن میں کریں تو صبح فجر بعد کرلیں ۔ اور آپ غسل سے پہلے پیشاب کرلیا کریں ؛ تاکہ پیشاب کی نالی میں اگر منی کا کوئی قطرہ رہ گیا ہو تو وہ نکل جائے۔اور آپ کسی ماہر وتجربہ حکیم سے اپنی بیماری کا علاج بھی کرائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند