• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160077

    عنوان: صبح منی کا اثر لباس پر دیکھنے پر غسل واجب ہے کہ نہیں؟

    سوال: (۱) اگر کوئی شخص صبح اپنے لباس پر منی کا اثر دیکھے لیکن اس کو نہ خواب یاد ہو اور نہ لذت حاصل ہو تو کیا اس صورت میں غسل واجب ہے یا نہیں؟ (۲) اور کیا غسل واجب ہونے کی صورت میں قرآن مجید کو بغیر چھوے دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں؟ (۳) اور موبائل فون میں قرآن مجید غسل واجب ہونے کی صورت پڑھیں تو کیا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 160077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:763-645/B=8/1439

    (۱) واجب ہے۔

    (۲) نہیں، ایسی حالت (بے غسل ہونے کی حالت) میں تلاوت کرنا جائز نہیں۔

    (۳) یہ بھی ناجائز اور گناہ ہے۔

     وعند رویة مستیقظ منیا أو مذیا وإن لم یتذکر الاحتلام، التنویر مع الدر والرد: ۱/ ۳۰۰-۳۰۱، کتاب الطہارة، ط: زکریا ویحرم تلاوة قرآن بقصدہ ومسہ، التنویر مع الدر والرد: ۱/ ۳۱۳-۳۱۴، کتاب الطہارة، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند