• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159959

    عنوان: چند بار مشت زنی کے بعد کتنے غسل واجب ہوں گے؟

    سوال: مشت زنی حرام ہے ، اگر کوئی شخص ایک ہی وقت میں ایک سے زائد مرتبہ یہ کام کرے تو اس پر کتنے غسل واجب ہے ؟

    جواب نمبر: 159959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:717-601/N=7/1439

    اگر کسی نے ایک ہی وقت میں ایک سے زائدمرتبہ مشت زنی کی اور انزال ہوا تو اس پر صرف ایک غسل واجب ہوگا جیسا کہ متعد بار جماع کرنے پر صرف ایک غسل واجب ہوتا ہے؛ البتہ اگر ایک مشت زنی کے بعد غسل کرلیا، اس کے بعد دوبارہ مشت زنی کی اور انزال ہوا تو دوبارہ غسل واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند