• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159820

    عنوان: سوکھی نجاست کوئی کپڑا یا جسم کا حسہ ٹچ ہوجائے گا تو وہ ناپاک ہوگا یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! سوکھی ہوئی نجس جیسے کہ منی، بچوں کا پیشاب اور پرندوں کی نجاست وغیرہ کو پاک کیسے کیا جائے؟ اور اگر یہ سوکھی ہوئی نجس کے ٹچ میں جسم یا کپڑا آجائے تو کیا وہ بھی ناپاک ہو جائے گا؟ مثلاً چادر پر سونے سے یا پھر گاڑی کی سیٹ پر پرندہ نے پیشاب یا پاخانہ کر دیا اور وہ سوکھ گیا، تو اسے پاک کیسے کرے؟ اور اگر بنا پاک کئے اس پر بیٹھ جائے تو کیا کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟ (نجاست ایک درہم یا اس سے کم ہو تب اور زیادہ ہو تب، دونوں صورت میں) ۔

    جواب نمبر: 159820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:702-623/N=7/1439

    (۱): اگر جسم یا کپڑے میں کوئی نجاست لگ کر سوکھ جائے تو اسے پانی سے اچھی طرح دھوکر دور کردیا جائے، جسم اور کپڑا پاک ہوجائے گا۔

    (۲): اگر سوکھی نجاست سے ٹچ ہونے ولا کپڑا یا جسم کا حصہ بھی خشک ہو یا اتنا معمولی بھیگا ہو کہ نجاست کا اثر جسم یا کپڑے پر نہ آئے تو ٹچ ہونے والا کپڑا یا جسم کا حصہ ناپاک نہ ہوگا۔ اور اگر بھیگا جسم یا کپڑا ٹچ ہوا اور نجاست کا اثر کپڑے یا جسم میں آگیا تو کپڑا اور جسم ناپاک ہوجائے گا۔

    (۳، ۴): دونوں کا جواب اوپر نمبر ایک اور ۲سے واضح ہے اور پاکی وناپاکی میں ایک درہم یا اس سے کم یا اس سے زیادہ سب صورتوں میں حکم یکساں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند