• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159362

    عنوان: وضو بار بار ٹوٹ جانے پر کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: وضو بار بار ٹوٹ جانے پر کیا کرنا چاہئے؟ نماز اور باقی عبادات کیسے ادا کرے؟

    جواب نمبر: 159362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:715-658/sd=7/1439

     وضوء بار بار ٹوٹ جانے کی نوعیت اگر یہ ہے کہ وضوء کرنے کے بعد اتنا وقت بھی نہیں ملتا کہ فرض نماز وضوء ٹوٹے بغیر اداء کی جاسکے ،اگر کسی فرض نماز کا مکمل وقت ایک بار اس طرح گذر گیا تو ایسی صورت میں شرعی معذور کے احکام جاری ہونگے ، یعنی وقت شروع ہونے کے بعد ایک مرتبہ وضوء کرلینا کافی ہوگا ، اب وقت کے اندر اندر اس وضوء سے جتنی چاہے نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں؛ البتہ وقت نکلنے کے بعد از سر نو وضوء کرنا ضروری ہوگا ؛ البتہ اگر کوئی دوسرا ناقض وضوء پیش آگیا ، تو دوبارہ وضوء کرنا بہرحال ضروری ہوگا اور معذور کے احکام اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ وقت کے اندر ایک مرتبہ بھی یہ عذر پایا جائے ۔

    ----------------------

    نوٹ: جواب درست ہے البتہ معذور شرعی ہونے اور اس کے احکام کی کچھ شرائط ہیں لہٰذا یا تو بہشتی زیور وغیرہ کسی کتاب میں اچھی طرح سمجھ کر پڑھ لیں یا کسی عالم سے سمجھ لیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند