• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158918

    عنوان: اگر کوئی بچہ یعنی ۷ ۸ ۵ مہینہ کا ہے اگر پیشاب کرتا ہے تو کیا کپڑے ناپاک ہوں گے ۔

    سوال: (۱) اگر کوئی بچہ یعنی ۷ ۸ ۵ مہینہ کا ہے اگر پیشاب کرتا ہے تو کیا کپڑے ناپاک ہوں گے ۔ (۲) کیا جمعہ کے خطبہ میں جیسے عربی زبان میں ہوتی ہے کیا خطبہ کے درمیان میں کوئی اور زبان میں ترجمہ کرسکتے ہیں کیا خطبہ کے درمیان جیسے قرأن کی آیت ترجمہ کرکے بتانا کہاں تک جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 158918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 601-517/D=6/1439

    ہر آدمی کا پیشاب، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بالغ ہو یا نابالغ جوان ہو یا بوڑھا، بچہ ہو یا بچی؛ سب کا پیشاب نجاست غلیظہ میں شمار ہوتا ہے، وکذالک بول الصغیر والصغیرة، أکلاَ أو لا، کذا في الاختیار شرح المختار (ہندیة: ۱/ ۱۰۰ط: اتحاد دیوبند) وقال الطحاوي: النضح الوارد في بول الصبي المراد بہ الصبّ لما روی ہشام بن عمروة عن أبیہ عن عائشة قالت: أتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بصبي فبال علیہ، فقال صبّوا علیہ الماء صبًّا (مرقاة المفاتیح: ۲/ ۱۸۹)

    (۲) جمعہ کا خطبہ ذکر ہے، قرآن کریم میں ہے إِذَا نُودِیَ لِلصَّلَاةِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللَّہِ اور یہ ذکر عربی کے اندر ہی مشروع ہے، جیسے نماز کے اندر پڑھی جانے والی ساری چیزیں عربی میں مشروع ہیں، عربی کے علاوہ میں جائز نہیں، اسی طرح یہ خطبہٴ جمعہ بھی عربی کے علاوہ میں جائز نہیں ہے، باقی لوگوں کی تذکیر اور وعظ کے واسطے کسی دوسرے وقت میں خطبہ سے پہلے یا جمعہ کی نماز کے بعد اس کا ترجمہ کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند