• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158382

    عنوان: دوبارہ مذی نکلنے کا حکم

    سوال: امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے ، میں نے یہ پوچھنا تھا کہ جب مذی نکلے اس کے بعد بندہ بندہ قطرے نکالے اور اگر کپڑے پہ لگی ہو وہ بھی بندہ دھو لی یعنی اپنی طرف سے مطمئن ہو جائے لیکن تھوڑی دیر بعد اگر دوباہ مذی کے قطرے نکلیں چاہے بندے کو محسوس ہو یا نہ ہو تو دوبارہ جو مذی کے قطرے نکلے اس بارے میں کیا حکم ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔شکریہ

    جواب نمبر: 158382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 488-404/sd=5/1439

     مذی کے قطرے جب بھی نکلیں گے ، تو وضوء ٹوٹ جائے گا اور اگرکپڑے پر لگیں گے ، تو کپڑا ناپاک ہوجائے گا؛ لیکن اگر مذی نکلنے کا محض شک شبہ اور وسوسہ پیدا ہو، تو اِس پر دھیان نہیں دینا چاہیے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند