• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158142

    عنوان: وضو کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے اور کن چیزوں سے نہیں؟

    سوال: وضو کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے اور کن چیزوں سے نہیں؟

    جواب نمبر: 158142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:467-408/D=5/1439

    پیشاب اور پاخانے کے مقام سے نکلنے والی چیزیں وضو کو توڑدیتی ہیں، اسی طرح بدن کے کسی دوسرے حصے سے کسی نجس چیز کا نکل کر بہہ جانا، منھ بھر قئ کرنا، ٹیک لگاکر یا لیٹ کر سوجانا، نماز میں کسی بالغ آدمی کا قہقہہ لگانا بھی وضو کو توڑدینے والی چیزیں ہیں، اس کے علاوہ بے ہوشی، پاگل پن اور نشہ وغیرہ بھی ناقض وضو ہوتی ہیں۔ واضح رہے اخیر کی ان تین چیزوں میں سے بعض کے اندر تفصیل ہے کہ وہ بعض صورتوں میں ناقض نہیں بنتی ہیں، تفصیل کے لیے بہشتی زیور، تعلیم الاسلام کو دیکھ لیں تو مناسب ہوگا، باقی اگر کسی خاص چیز کے بارے میں معلوم کرنا ہو تو دوبارہ سوال کرلیں، ونقضہ خروج کل نجس منہ أي من المتوضي الحي معتادا أو لا من السبیلین أولا، إلی ما یطہر ․․․ وینقضہ قیء ملأ فاہ من مرة أو علق أي سوداء، وأما العلق النازل من الرأس فغیر ناقض․․․ وینقضہ حکما نوم یزیل مسکتہ أی قوتہ الماسکة․․․ وینقضہ إغماء ومنہ الغشی وجنون وسکر وقہقہة بالغ یقظان․ (الدر المختار مع التنویر الأبصار: ۱/ ۲۶۰، ۲۶۱، ۲۶۵، ۲۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند