• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 157913

    عنوان: پیشاب كرنے كے بعد عضو خاص كو دبانے سے قطرہ آنا؟

    سوال: امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ، میرا سوال یہ ہے کہ میں جب پیشاب سے فارغ ہوتا ہوں یعنی پیشاب کرنے کے 2 یا 3 گھنٹے کے بعد بھی جب میں عضو خاص کو دباتا ہوں تو تب بھی 1 قطرہ نکلتا ہے ، اس کا کیا حکم ہے ؟ کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟ اور اس مسلئے کا کوئی روحانی حل کوئی اسلامی طریقہ بتا دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 157913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:521-420/B=5/1439

    اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا، اس کا حل یہ ہے کہ آپ کے یہاں کوئی ماہر حکیم ہو تو اس کا علاج کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند