• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 157839

    عنوان: ایک ہاتھ والا تیمم کیسے کرے؟

    سوال:

    میرا ایک بازو نہیں ہے کندھے سے، تو میں الٹے ہاتھ سے تیمم کیسے کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 157839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:2189-357/sd=4/1439

    اگر آپ کا دایاں ہاتھ بازو سے کٹا ہوا ہے ، تو ضرورت کے وقت( یعنی : اگر وضوء کرنے پر قدرت نہ ہو ، خواہ بیماری کی وجہ سے یا پانی نہ ملے کی وجہ سے ) بائیں ہاتھ کا تیمم کسی دوسرے سے کرالیں یا بایاں ہاتھ تیمم کی نیت سے دیوار یا مٹی کے ڈھیلے وغیرہ پر مل لیں ، اس سے بھی تیمم صحیح ہوجائے گا ۔ قال ابن عابدین:(قولہ ولو من غیرہ) فلو أمر غیرہ بأن ییممہ جاز بشرط أن ینوی الآمر بحر.( رد المحتار :۲۳۷/۱، باب التیمم، ط: دار الفکر، بیروت )یستفاد : ولو شلت یداہ یمسح یدہ علی الأرض ووجہہ علی الحائط ویجزیہ ولا یدع الصلاة. ہکذا فی الذخیرة فی الفصل الخامس قبیل فصل التیمم.( الفتاوی الہندیة : ۲۶/۱)۔ قال ابن عابدین : (قولہ: وبوجہہ جراحة) قید بہ؛ لأنہ لو کان سلیما مسحہ علی الجدار بقصد التیمم ط۔ ( رد المحتار : ۸۰/۱۔ کتاب الطہارة ، ط: دار الفکر، بیروت ) عمدة الفقہ :۲۴۲/۱، ۲۴۳ ، ط:زوار اکیڈمی، کراچی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند