عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 157437
جواب نمبر: 15743731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:309-266/M=4/1439
اگر غسل واجب ہو تو چاہے وقت تنگ ہو نہانا ضروری ہے، تیمم نہ کریں، اگر غسل کرتے ہوئے وقت ختم ہوجائے یعنی آفتاب طلوع ہوجائے تو مکروہ وقت نکل جانے کے بعد فجر کی قضا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے
ایام میں خرابی چل رہی ہے۔ 20/اکتوبر2009کو نو دنوں تک یعنی 28/اکتوبر2009تک خون
شروع ہوا، اس کے گیارہ دن کے بعد یعنی 7/نومبر2009کو خون دوبارہ شروع ہوا اور اب
تک یعنی 15/نومبر 2009تک خون رکا نہیں ہے۔ عموماً حیض کا وقت نو سے دس دن تک رہتا
ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ حیض کا خون ہے یا استحاضہ کا؟ کیا مجھ کو نماز پڑھنا
چاہیے یا نہیں؟
مجھے کثرت پیشاب کی بیماری ہے۔پیشاب کرنے کے بعد پیشاب نہیں رکتا ہے اور پیشاب کے قطرے ایک گھنٹہ تک باہر آتے رہتے ہیں اور میں بہت دیر تک بھی پیشاب پر کنٹرول نہیں کرپاتا ہوں اور کچھ قطرے دوبارہ باہر آتے ہیں۔ اور پیشاب کے یہ تمام قطرے بغیر میرے علم کے باہر آتے ہیں، میں صرف اس وقت جان پاتاہوں جب میں اپنیخاص عضو کو دیکھتا ہوں۔ اس کی وجہ سے میں اپنی چڈی کے اندر ایک الگ کپڑا رکھتاہوں۔ میں نماز پڑھنے میں بہت شدید پریشانی محسوس کرتاہوں۔ ماضی میں جب نماز کا وقت آتا تھا تو میں الگ کپڑا اتار لیتا تھا اور چڈی کو بھی (میں شلوار قمیص پہنتا ہوں) او رمسجد جاتا ہوں۔ کچھ مرتبہ ایسا ہوا کہ جب میں مسجد سے آرہا ہوتا ہوں اپنے گھر میں داخل ہوا او راپنے عضو مخصوص کودیکھا تو یہ بھیگا ہواملا اور پیشاب کے قطرے میرے عضو مخصوص پر تھے۔ میں بہت زیادہ ذہنی تکلیف محسوس کرتا ہوں اور نماز کے بارے میں شبہ بھی ہوتا ہے کہ آیا یہ قبول ہوئی بھی یا نہیں کیوں کہ میں نہیں جانتاہوں کہ کب پیشاب کے قطرے باہر آئے تھے ، آیا میرے گھر جاتے ہوئے راستہ میں یا نماز کے دوران مسجد میں، یا یہ نماز کے وقت میں آیا تو اس صورت میں پیشاب کے قطروں نے مسجد کی زمین بھی چھوئی ہوگی اور اس کو ناپاک کردیا ہوگا۔ ...
3460 مناظرمیرا سوال فتوی آئی ڈی 18932سے متعلق ہے۔ میں بہت بڑی مشکل میں پھنس گیا ہوں۔ آپ نے کہا ہے کہ سو کر اٹھنے پر ذکر پر رطوبت نکلی ہوئی دیکھنے پر غسل واجب ہے۔ ایسی صورت میں ان نمازوں کا کیا ہوگا جو میں کئی سالوں سے پڑھ رہا ہوں۔ ایک بات میں بتاتا ہوں کہ مجھے اس کا یقین ہوتا ہے کہ وہ منی نہیں ہے، کیوں کہ منی کی خاصیت اس رطوبت میں نہیں پائی جاتی۔ بعض مرتبہ اٹھنے کے بعد ذکر کو دبانے سے رطوبت باہر نکلتی ہے اور کبھی سو کر اٹھنے کے بعد چلنے سے، اس صورت میں کیا حکم ہے؟ کبھی سفر میں بھی ہوتا ہوں، ایسی صورت میں غسل کا کیا کروں؟ بیداری کی حالت میں شہوت کے غلبہ سے جو مذی نکلے کیا اس سے بھی غسل واجب ہوجاتا ہے؟ ایک اور سوال کہ کیا نماز میں غیر اختیاری شہوت کے غلبہ سے نماز پر کوئی فرق پڑتا ہے؟
3002 مناظرمیں استنجا کرنے کے بعد ٹیشو پیپر استعمال کرکے اچھی طرح تسلی کرتاہوں تاکہ کوئی قطرہ وغیرہ بعد میں نہ نکل آئے، اس کے لیے دھونے کے بعد کھڑا ہوکر اچھی طرح سے اندر رہ جانے والا کوئی قطرہ نکال لیتا ہوں۔ مجھے کوئی بیماری نہیں لیکن بس پیشاب کے بعد ایک دو قطرہ اندر رہ جاتا ہے جو کھڑے ہونے سے اور عضو پر مسام کرنے سے نکل آتے ہیں۔ تو کیا ٹیشوپیپر استعمال کرکے قطرہ نکالنے کے بعد بھی مجھے دوبارہ پانی سے دھونا چاہیے؟
2801 مناظر