• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 157101

    عنوان: غسل میں کتنی سنتیں ہیں اور کون کون سی؟

    سوال: (۱) غسل کی کتنی سنت ہے اور وہ کون کون سی ہے ؟ (۲ )مجھے ایسی معتبر کتاب کا نام بتاؤں جس میں ہمارے نبی کی تمام سنتوں کے بارے لکھا ہے ؟

    جواب نمبر: 157101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:293-264/SD=4/1439

     (۱) غسل میں پانچ سنتیں ہیں: (۱) دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا (۲) استنجا کرنا اور جس جگہ بدن پر نجاست لگی ہو اسے دھونا (۳) ناپاکی دور کرنے کی نیت کرنا (۴) پہلے وضو کرلینا (۵) تمام بدن پر تین بار پانی بہانا۔(۲) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں (مولف حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب)اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (مولف ڈاکٹر عبدالحی صاحب


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند