• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 157005

    عنوان: چاہتا ہوں كہ میری نماز نہ چھوٹے میں كیا كروں؟

    سوال: حضرت، مجھے کچھ دنوں سے دھات کی پریشانی ہے، پیشاب منی کے ساتھ ہی آتا ہے کبھی کبھی، لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری نماز نہ چھوٹے، تو میں کیا کروں؟ کوئی مشورہ دیں۔ میں اس کا علاج کروا رہا ہو۔

    جواب نمبر: 157005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:304-265/D=4/1439

    پیشاب کے ساتھ نکلنے والا چکنا مادّہ ”ودی“ کہلاتا ہے، یہ ناپاک ہوتا ہے، اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا ہے، لہٰذا جب نکلے تو اس سے دھوکر وضو کرلینا چاہیے، پھر نماز ادا کرنا درست ہوجائے گا۔ الودي بول غلیظ، وقیل ماء یخرج بعد الاغتسال من الجماع، وبعد البول، کذا في التبیین، الفتاوی الہندیة: ۱/ ۶۱، ط: اتحاد دیوبند، الذي ینقض الوضوء وکذا الودي․ ۱/۱۰۶، الفتاوی الہندیة۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند