• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 156904

    عنوان: غسل كے بجائے تیمم سے نماز پڑھنا؟

    سوال: جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اور ہم دونوں لوگ جوان ہیں، اسی وجہ سے بیوی کی دل جوئی کے لئے اسکے پستانوں کو مسلتا ہوں تو انزال ہو جاتا ہے اور فجر کی نماز تیمم سے پڑھ لیتا ہوں کیا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں اور تلاوت قرآن مجید بھی کر سکتے ہیں؟ براے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:396-343/H=4/1439

    اگر فجر کی نماز سے پہلے ٹھنڈے یا گرم پانی سے غسل کرنے کی استطاعت نہ ہو یا غسل کرنے سے بیماری کے ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں تیمم کرکے نمازِ فجر پڑھ لینا اور تلاوت کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند