• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 156647

    عنوان: ٹوائلٹ کے بعد پیشاب کا قطرہ آنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے ایک تکلیف ہے، جب میں پیشاب کرکے فارغ ہوتا ہوں تو پیشاب کے کچھ قطرے یا منی کا قطرہ نکلتا ہے، کبھی کبھی نہیں بھی نکلتا مگر اکثر ایسا ہوتا ہے میں بہت کوشش کرتا ہوں پورا نکل جائے مگر فارغ ہونے کے بعد کچھ دیر میں نکلے گا، تو کیا وضو میں کوئی کراہیت ہوگی؟ اور کبھی کبھی میرے والد صاحب مجھے نماز پڑھانے کے لیے مسجد میں بول کر چلے جاتے ہیں، تو کیا میرے پیچھے نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 156647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 337-262/B=3/1439

    اگر وضو کے بعد پیشاب یا(شہوت کے بغیر) منی کا قطرہ نکل آیا تو وضو ٹوٹ جائے گا، جب آپ کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے تو آپ امامت نہ کریں۔ کسی اور کو آگے کردیا کریں۔ اور خوب توجہ کے ساتھ اپنا یونانی علاج کریں تاکہ یہ شکایت جاتی رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند