• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 156454

    عنوان: ناپاک کپڑے دھونے کا مکمل طریقہ کیا ہے ؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ناپاک کپڑے دھونے کا مکمل طریقہ کیا ہے ؟ بالخصوص جن پر منی وغیرہ کا نشان ۳ بار دھلنے کے بعد بھی رہ جائے ان کا کیا کیا جاے ؟

    جواب نمبر: 156454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:270-295/L=4/1439

    ناپاک کپڑا دھلنے کا طریقہ یہ ہے کہ پاک پانی کے ذریعہ تین مرتبہ دھوکر ہرمرتبہ نچوڑدیا جائے اور تیسری مرتبہ نچوڑنے میں اپنی پوری طاقت استعمال کی جائے کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے تو کپڑا پاک ہوجائے گا۔منی وغیرہ نجاست کا اثر مثلاً رنگ، بو، تین مرتبہ اچھی طرح دھلنے کے بعد بھی باقی رہے تو وہ پاک ہے، اس کو زائل کرنے کے لیے گرم پانی یا صابون وغیرہ استعمال کرنا ضروری نہیں ہے۔

    ویطہر محل نجاسة․․․ مرئیة بقلعہا أي بزوال عینہا وأثرہا ولو بمرّة أو بما فوق ثلاث في الأصح ولم یقل بغسلہا؛ لیعمّ نحو ذلک وفرک․ولا یضرّ بقاء أثر کلون وریح فلا یکلف في إزالتہ إلی ماء حار أو صابون ونحوہ․ (تنویر الأبصار: ۱/ ۵۳۵-۵۳۷، کتاب الطہارة/ باب الأنجاس،ط: زکریا) (وکذا في موضع آخر ۱/ ۵۱۵-۵۱۶، کتاب الطہارة/ شامي، ط: زکریا)

    وإن کانت شیئًا لا یزول أثرہ إلا بمشقة بأن یحتاج في أزالتہ إلی شيء آخر سوی الماء کالصابون لا یکلف بإزالتہ․․․ ویشترط العصر في کل مرة ویبالغ في المرة الثالثة․ (ہندیة: ۱/ ۹۶، الباب السابع في النجاسة وأحکامہا، ط: فیصل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند