• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 156356

    عنوان: وضو کرتے وقت سیدھے ہاتھ سے پیر دھونا

    سوال: وضو کے فرائض میں سے ایک فرض ہے دونو ں پیر ٹخنوں سمیت دھونا ۔سوال یہ ہے کہ پیر دھوتے وقت سیدھے ہاتھ سے پیر دھونا جس میں شہادت کی انگلی بھی استعمال ہو کیادرست نہیں ہے ؟ ہوا یوں کہ آج میں جب مسجد میں مغرب کی نماز کے لیے وضو کر رہا تھا تب ایک حضرت نے مجھے اپنا دایا پیر سیدھے ہاتھ سے دھوتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگے یہ درست نہیں ہے کیونکہ شہادت کی انگلی سے پیر نہیں دھوں سکتے ۔ آپ میری اس میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:239-203/M=3/1439

    اس بارے میں کوئی صریح جزئیہ نہیں ملا، البتہ پیر کی انگلیوں میں بائیں ہاتھ کی خنصر سے خلال کو مستحب لکھا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دھونے میں بھی ادب یہی ہے کہ دونوں پیر بائیں ہاتھ سے دھوئے جائیں۔ وفي الرجلین أن یخلل بخنصر یدہ الیسری خنصر رجلہ الیمنی ویختم بخنصر رجلہ الیسری (ہندیہ: ۱/۷۔ الفصل الثاني في سنن الوضوء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند