• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 155697

    عنوان: پيشاب سے نم كپڑے كو ہاتھ لگانے سے كیا ہاتھ ناپاك ہوجائے گا؟

    سوال: صبح بیڈ سے بچے کو اٹھاکے اس کے پینٹ کو ہاتھ لگایا تاکہ پتہ لگ سکے کہ کہی پیشاپ تو نہیں کیا۔ لیکن پینٹ کی نمی سے محسوس ہوا کہ بچے نے دیر پہلے پیشاپ کیا تھاجس کی نمی باقی تھی۔ اب جو ہاتھ ا س نمی کو لگایا ہے اس سے یہ ہاتھ تو پلید نہیں ہوگا۔ اور اگریہ ہاتھ کسی اور چیزکو لگے اس کا کیا حکم ہوگا۔ رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 155697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:163-140/B=3/1439

    اگر محض پینٹ کی نمی محسوس ہوئی ہاتھ میں پیشاب کا اثر یعنی تری نہیں لگی تو ہاتھ پاک ہے اور جس کو ہاتھ لگایا وہ بھی پاک ہے اور اگر ہاتھ میں پیشاب کی تری لگ گئی ہے تو ہاتھ ناپاک ہوگیا اور جس چیز کو اس ہاتھ سے چھوا وہ بھی ناپاک ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند