• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 155364

    عنوان: غسل کرنے کے بعد بدن پوچھ لیا اس كے بعد یاد آتا کہ فلاں حصہ دھونے سے رہ گیا ہے تو کیا حکم ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ غسل کرنے کے بعد بدن پوچھنے کے بعد یاد آتا ہے کہ فلاں حصہ دھونے کو رہ گیا ہے تو کیا حکم ہے؟ کیا اتنا حصہ ہی دھونا چاہئے یا غسل پھر سے کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 155364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:104-73/L=2/1439

    جو حصہ دھونے سے رہ گیا ہے اسی حصہ کو دھو لینا کافی ہے ازسرِنو غسل کی ضرورت نہیں۔ عن عبداللہ بن مسعود ۔رضی اللہ عنہ۔أن رجلاً جاء الی النبی ۔صلی اللہ علیہ وسلم ۔ فسئلہ عن رجل یغتسل من الجنابة ،فیخطئی بعض جسدہ الماء ،فقال رسول اللہ ۔صلی اللہ علیہ وسلم۔ :”یغتسل ذلک المکان ثم یصلی“․رواہ الطبرانی فی الکبیر ورجالہ موثقون․(اعلاء السنن:۱/۲۱۶ط:أشرفیہ دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند