• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154917

    عنوان: ایسی نجاست جو نظر نہ آتی ہو اسے كیسے پاك كریں؟

    سوال: رقیق نجاست اگر کپڑے پر لگ جائے اور پانی اور صابن سے اچھی طرح دھونے سے اس کا اثر زائل بھی ہوجائے ،مگر کپڑے کو پوری طاقت سے نچوڑا نہ جائے ۔ تو کیا یہ کپڑا پاک ہوجائے گا؟ یا تین بار پوری طاقت سے نچوڑنا ضروری ہے ؟ بعض اوقات کپڑا بہت نازک سا ہوتا ہے اور طاقت سے نچوڑنے میں پھٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے ، ایسی صورت میں کیا کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 154917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:14-43/B=2/1439

    اگر وہ رقیق نجاست نظر آتی ہو اور کپڑے میں سرایت نہ کی ہو تو عینِ نجاست کو زائل کردینا ہی کافی ہے اس سے کپڑا پاک ہوجائے گا نہ اس میں عدد شرط ہے اور نہ نچوڑنا، ہاں اگر وہ نجاست نظر نہ آتی ہو تو اسے تین مرتبہ اس طرح دھونا کہ نجاست زائل ہونے کا غلبہٴ ظن ہوجائے تو کافی ہے اگر کپڑا پھٹنے کا اندیشہ ہو تو آہستہ آہستہ تین مرتبہ نچوڑدے طاقت سے نچوڑنے کی ضرورت نہیں، کپڑا پاک ہو ہاجائے گا۔ وظہارة المرئي بزوال عینہ ویعفی أثر شق زوالہ، وغیر المرئي بالغسل ثلاثاً والعصر کل مرة إذا أمکن (مجمع الأنہر: ۱/۹۱، مکتبہ فقیہ الامت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند