• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154691

    عنوان: عورت كو نیند میں بغیر كسی خواب یا ہمبستری كے منی نكلے تو كیا غسل كرنا واجب ہے؟

    سوال: حضرت، میری بیوی کو بیماری کی وجہ سے ہمیشہ منی نکلتی رہتی ہے، تو اگر رات میں نیند کی حالت میں نکلے بنا کوئی خواب دیکھے اور بنا ہمبستری کئے تو کیا غسل کرنا واجب ہے؟

    جواب نمبر: 154691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1443-1380/SN=1/1439

    یہ رطوبت منی نہ ہوگی؛ بلکہ لیکوریا کی رطوبت ہوگی اگر واقعہ بھی یہی ہے تو صورت مسئولہ میں غسل واجب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند