عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 154177
عنوان: کیا عورت ایام کی حالت میں فضائل اعمال کی کتاب پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟
سوال: سوال یہ ہے کہ کیا عورت ایام کی حالت میں فضائل اعمال کی کتاب پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟ اور ذکر کر سکتی ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ صحیح کیا ہے ؟
جواب نمبر: 15417701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1368-1280/sn=1/1439
(۱) جی ہاں! پڑھ سکتی ہے؛ البتہ آیت کریمہ کا عربی متن نہ پڑھے۔
(۲) جی ہاں! ذکر کرسکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند