• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154165

    عنوان: بالٹی کے ذریعہ ناپاک کپڑے دھونے کا طریقہ

    سوال: بالٹی میں ناپاک کپڑے دھونے کا کیا طریقہ ہے ؟ یعنی منشاء یہ ہے کہ اگر بھری بالٹی میں ناپاک کپڑے ڈال دے جائیں اور کھنگال کر نکال لیا جائے تو کیا پانی نجس نہیں ہوگا؟ اور کپڑے بھی ناپاک ہی رہیں گے تو کیا جائے جبکہ نل بھی نہیں کہ اوپر بالٹی میں تازہ پانی کھلا چھوڑا جائے ؟ اس بارے میں رہنماء فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1391-1385/N=1/1439

    (۱، ۲):جی ہاں! اگر بھری بالٹی میں ناپاک کپڑے ڈالے گئے اور کھنگال کر نکال لیے گئے تو بالٹی کا پانی ناپاک ہوجائے گا اور کپڑے بھی ناپاک رہیں گے، یعنی: انھیں دو مرتبہ مزید پانی ڈال کر نچوڑنا ہوگا۔ اور ایسی صورت میں ناپاک کپڑے دھلنے والے کو چاہیے کہ کسی چھوٹے برتن کے ذریعے بالٹی سے پانی نکالے اور کپڑوں پر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر انھیں پاک کرے۔ اور بالٹی سے پانی نکالنے اور ناپاک کپڑوں پر ڈالنے میں احتیاط سے کام لیا جائے؛ تاکہ بالٹی کا پانی ناپاک نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند