• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154038

    عنوان: مردار جانور کی چربی سے بنے صابن کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: مردار جانور کی چربی سے بنے صابن کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 154038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1323-1222/sn=12/1438

    ”صابون“ بننے کے مرحلے سے گزرنے کے بعد اگر مردار کی چربی کی حقیقت بدل جائے یعنی اس کے سابقہ خواص واثرات باقی نہ رہیں تو اس ”صابون“ کا استعمال جائز ہے ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند