• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 153672

    عنوان: گیس كی وجہ سے ایک نماز کے لیے پانچ بار وضو کرنا پڑتا ہے

    سوال: مفتی صاحب! مجھے آپریشن کے بعد بہت زیادہ گیس(gas) کی شکایت رہتی ہے۔ ایک نماز کے لیے پانچ بار وضو کرنا پڑتا ہے، تو اس صورت میں شرعی حکم کیا ہے؟

    جواب نمبر: 153672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1286-1267/N=12/1438

    دوران نماز وضو ٹوٹنے کی صورت میں بنا کے احکام ومسائل آپ کسی معتبر مفتی سے زبانی طور پر سمجھ لیں اور نماز میں وضو ٹوٹنے پروضو کرکے اس کے مطابق نماز مکمل کرلیا کریں، اللہ تعالی آپ کی پریشانی دور فرمائیں۔ اور اگر آپ پر کوئی نماز کا وقت ایسا گذرتا ہے یا گذرا ہے کہ آپ کو اس پورے وقت میں وضو اور فرض نماز کا بھی موقعہ نہ ملتا ہو یا نہ ملا ہو تو پوری تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند