• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 153628

    عنوان: نماز پڑھتے وقت یا ذكر كرتے وقت ریاح خارج ہونا؟

    سوال: میں جب نماز پڑھتا ہوں یا مسجد میں ذکر کرتا ہوں یا قرآن پڈھتا ہوں یا کوئی اور عبادت کرتا ہوں چاہے مسجد ہو یا مسجد سے باہر تو حوا خارج ہوتی ہے بہت پریشانی ہو رہی ہے صرف عبادت میں ایسا ہوتا ہے دنیا کے کاموں میں نہیں آ پ سے گذارش ہے کی آپ میری پریشانی کا حل بتائیں

    جواب نمبر: 153628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1287-1314/sn=2/1439

    یہ شیطان کا مکر بھی ہوسکتا ہے، وہ تو بنوآدم کو خیر کے کاموں سے روکنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے، نیز اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کے پیٹ میں کچھ خرابی ہو جس کی وجہ سے ذکر وعبادت کی یکسوئی کے وقت ریاح کا دباوٴ زیادہ ہوجاتا ہو، بہرحال آپ پریشان نہ ہوں، آپ معمول کے مطابق ذکر وعبارت جاری رکھیں، اس کی طرف دھیان نہ دیں، نماز یا تلاوت کے دوران اگر کبھی ریح خارج ہوجائے تو وضو کرکے دوبارہ اس میں مشغول ہوجائیں نیز اگر ہوسکے تو کسی طبیب سے بھی مشورہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند