• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1530

    عنوان:

    کیا پیڑو کے اوپر اور ناف کے نیچے ناف سے متصل جو بال ہوتے ہیں وہ عانہ میں نہیں آتے؟

    سوال:

     فتوى: 720/ج = 720/ج) (۱) و (۲) موئے زیر ناف وہ بال کہلاتے ہیں جو ناف کے نیچے پیڑو پراور مرد وعورت کی اگلی شرمگاہ کے ارد گرد ہوتے ہیں، خصیتین اور پچھلی شرمگاہ کے آسپاس کے بال موئے زیر ناف میں نہیں آتے ہیں: قال في حاشیة الطحطاوي ص ۵۲۷: ثم العانةھی الشعر الذي فوق الذکر و حوالیہ وحوالي فرجھا اھ یعنی بامبى (سره) كےنيچے متصل بال ناف مين نهیں آتـا؟

    جواب نمبر: 1530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  804/ج = 804/ج)

     

    جی ہاں! پیڑو کے اوپر اور ناف کے نیچے ناف سے متصل جو بال ہوتے ہیں وہ عانہ میں نہیں آتے ہیں جن کے چالیس دن تک نہ مونڈنے پر گناہ ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند