• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 152085

    عنوان: بعض اوقات احتلام ایسے ہوتا ہے کہ نہ خواب یاد رہتا ہے اور نہ شہوت ؟

    سوال: میں حنفی دیوبندی ہوں، میرا ایک دوست جو کہ دیوبندی عالم ہے، اس نے مجھے بتایا کہ امام احمد ابن حنبل کے فقہ کے مطابق منی اگر شہوت کے ساتھ نکلے تب ہی غسل فرض ہوگا اگر شہوت سے نہ نکلے تو فرض نہ ہوگا، بعض اوقات احتلام ایسے ہوتا ہے کہ نہ خواب یاد رہتا ہے اور نہ شہوت یاد رہتی ہے، تو ایسی صورت میں امام احمد ابن حنبل کے مطابق کیا غسل فرض نہیں ہوتا؟

    جواب نمبر: 152085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 857-703/D=10/1438

    حنفی المسلک شخص کو حنفی مسلک کے مطابق ہی عمل کرنا ضروری ہے؛ لہٰذا خواب بھی یاد نہ ہو اور شہوت بھی یاد نہ ہو لیکن احتلام کی علامت موجود ہے تو غسل فرض ہوجائے گا۔ امام احمد علیہ الرحمة کا اگر وہ مسلک ہوا بھی جو آپ نے لکھا ہے تو آپ کے لیے اس پر عمل کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ طبیعت اور خواہش کی پیروی ہوگی جو کہ حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند